پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

Petrol-prices

اسلام آباد ۔ حکومت نے آنکھیں پھیر لیں یکم اگست کو پٹرول بم گرانے سے تیاریاں مکمل۔ سمری وزارت خزانہ کو ارسال۔ اوگر نے پٹرول 2 روپے 12 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 26 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 94 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت ساٹھ پیسے بڑھانے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 24 پیسے سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب گیس کمپنیوں نے 17 سے81 روپے تک گیس فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔ سوئی سدرن نے اور سوئی نادرن نے اوگرا سے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے کیا جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *