گوجرانوالہ: شہریوں نے اغوا کار کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا!

تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ محلہ غازی پورہ میں مبینہ اغوا کار ایک بچے کو پیسے دے کر چیز دلانے کے بہانے ساتھ لے جا رہا تھا جسے اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

گوجرانوالہ (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں شہریوں نے بچے کو اغوا کرتے ہوئے مبینہ اغوا کار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ محلہ غازی پورہ میں مبینہ اغوا کار ایک بچے کو پیسے دے کر چیز دلانے کے بہانے ساتھ لے جا رہا تھا جسے اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد وہاں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور اغوا کار نوید اختر پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم نوید کو شہریوں سے چھڑوا کر تھانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم نوید خود کو سکیورٹی گارڈ ظاہر کر کے دو تین دن سے محلہ کے چکر لگا تا اور بچوں سے بات چیت کرتا تھا،آج اسے بچوں کو ساتھ لے جاتے ہوئے پکڑ لیا ہے ۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *