لیڈی ڈیانا کی موت کے بعد جنسی زندگی کا ایسا انکشاف جس سے بھونچال آگیا

لندن-لیڈی ڈیانا عالمی شہرت کی حامل خاتون تھیں۔ ان کا شمار بھی دنیا کے ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں موت کے بعد زندگی سے زیادہ مقبولیت اور پذیرائی نصیب ہوئی، مگر اب ان کے متعلق ایک ایسا شرمناک انکشاف ہوا ہے کہ جان کر آپ شدید حیران رہ جائیں گے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف لیڈی ڈیانا کے سابق شاہی باڈی گارڈ کین وارف (Ken Wharfe)نے کیا ہے۔ کین وارف نے بتایا ہے کہ لیڈی ڈیانا نے جنسی لذت کے حصول کے لیے نومبر 1992ءمیں ایک جنسی کھلونا خریدا تھا جسے وہ ہمیشہ اپنے پاس رکھتی تھیں، حتٰی کہ بیرون ملک دوروں پر بھی اسے ساتھ لے جاتی تھیں۔ جنسی تسکین کا یہ کھلونا لیڈی ڈیانا نے پیرس میں ایک نائٹ پارٹی کے دوران خریدا تھا۔“ کین وارف نے یہ انکشاف اپنی کتاب A Closely Guarded Secretمیں کیا ہے۔ اس نے مزید لکھا ہے کہ ”لیڈی ڈیانا اپنے اس خفیہ کھلونے کو اپنے تمام غیرملکی دوروں میں ساتھ رکھتی تھی اور انہوں نے اس کھلونے کو ”لی گیجٹ“ (Le Gaget) کا نام دے رکھا تھا۔ ایک بار دورہ نیپال کے دوران لیڈی ڈیانا یہ کھلونا کینسنگٹن پیلیس میں بھول کر نیپال چلی گئیں۔ جب وہاں پہنچ کر انہیں یاد آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ”کین! مجھے امید ہے لی گیجٹ یہاں منگوا لیا جائے گا کیونکہ تم جانتے ہو کہ اس کے بغیر ہر چیز غلط ہو جائے گی۔“اس کے بعد ہم نے برطانوی سفارتخانے کے ذریعے لی گیجٹ برطانیہ سے نیپال منگوایا، جوہمیں ایک سیل شدہ سفارتی بیگ میں فراہم کیا گیا۔ ڈیانا ہمیشہ یہ کھلونا اپنے ہینڈ بیگ میں رکھتی تھی اور دوسرے ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتوں کے وقت بھی یہ ان کے بیگ میں موجود ہوتا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *