کیا آپ ان فنکاروں کو بچپن کی تصاویر سے پہچان سکتے ہیں؟

— فائل فوٹو

لوگ اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں خاص طور پر ان کے اس دور کے بارے میں جب وہ مشہور نہیں تھے یا بچے تھے۔ یعنی ہم میں سے بیشتر اپنے پسندیدہ ستاروں کے بچپن کی تصاویر دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہاں ہم نے ایسی ہی پاکستانی اور ناڈین اسٹارز کی بچپن کی ان دیکھی تصاویر کو جمع کیا ہے جو ان کے اپنے انسٹاگرام یا فیس بک پیجز پر موجود ہیں۔

علی ظفر

اداکاری اور گلوکاری دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے علی ظفر کے بچپن کی یادگار تصویر، جس میں وہ اپنے والد کی گود میں ہیں۔

ماہرہ خان

موجودہ عہد کی مقبول ترین پاکستانی اداکارہ کے لیے اگر کسی کا نام لیا جائے تو یقیناً بیشتر افراد کی زبان پر ماہرہ خان کا ہی نام آئے گا اور وہ بچپن میں کیسے نظر آتی تھیں اس کا ثبوت یہ تصویر ہے۔

عمران عباس

پاکستانی ڈراموں ، ماڈلنگ وغیرہ کے بعد بولی وڈ میں اپنا نام بنانے کی کوشش کرنے والے عمران عباس کے بچپن کی یادگار تصویر۔

سجل علی

اداکارہ سجل علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کی بہن کے ہمراہ اس پیاری تصویر میں سجل علی کون ہیں وہ پہچاننا آپ کا کام ہے۔

صنم بلوچ

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرنے والی اور مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی صنم بلوچ نے اپنے بچپن کی یہ تصویر گزشتہ سال اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بچپن اور اب دونوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔

مہوش حیات

ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بھائی کے ہمراہ ایک یادگار تصویر جسے انہوں نے کافی عرصے قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس کو دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔

ماورا اور عروہ حسین

ان دونوں بہنوں کی شہرت میں کوئی شبہ نہیں، عروہ ٹیلیویژن ڈراموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلموں کا بھی حصہ بن رہی ہیں جبکہ ماورا پاکستانی چینیلز میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اب بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، ماورا حسین نے رواں سال دوستی کے عالمی دن (7 اگست) کو اپنی، عروہ اور اپنے بھائی یزدان کے بچپن کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

میشا شفیع

گلوکاری اور اداکاری دونوں میں اپنے منفرد انداز کی بناءپر شہرت حاصل کرنے والی میشا شفیع بچپن میں کیسی تھی، وہ آپ اس تصویر کو دیکھ کر جان سکتے ہیں۔

عائزہ خان

پیارے افضل سمیت متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان شادی کے کافی عرصے بعد اب دوبارہ شوبز کی دنیا میں سرگرم ہورہی ہیں، بچپن میں وہ موجودہ دور کے مقابلے میں کتنی مختلف تھیں، یہ بات اس تصویر سے معلوم ہوجاتی ہے۔

صنم سعید

صنم سعید پاکستانی ٹیلیویژن کا معروف نام ہیں اور لگتا ہے کہ بچپن سے ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا، جس کا اظہار ان کی اس تصویر سے ہوتا ہے۔

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور والد کے ہمراہ ان کی یہ تصویر یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔

جیکولین فرنانڈس

سری لنکا سے بولی وڈ نگری میں آکر شہرت حاصل کرنے والی جیکولین فرنانڈس کے بچپن کی یادگار تصویر جس میں وہ اپنی ماں کے ہمراہ سالگرہ منا رہی ہیں۔

انوشکا شرما

کیا آپ اس تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ جی یہ معروف بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔

ارجن کپور اور سونم کپور

بولی وڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اور معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے کزن ارجن کپور کے بچپن کی یادگار تصویر، جو سونم کپور نے چند ہفتے پہلے ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی۔

علینا ڈی کروز

تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری سے بولی وڈ کا رخ کرنے والی علینا ڈی کروز برفی، میں تیرا ہیرو اور رستم جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اپنے بچپن کی اس تصویر میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

پرینیتی چوپڑا

کیا آپ اس تصویر میں بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ یقیناً مشکل ہوگا تو ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ بولی وڈ اسٹار پرینیتی چوپڑا ہیں جن کو ان کے والد نے گود میں اٹھا رکھا ہے۔

عالیہ بھٹ

موجودہ میں تیزی سے ابھرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی والدہ کے ہمراہ یادگار تصویر جو انہوں نے گزشتہ ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔

زرین خان

سلمان خان کے ہمراہ ویر سے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی زرین خان کے بچپن کی والدہ کے ہمراہ یادگار تصویر۔

ٹائیگر شیروف

جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کے بچپن کی تصویر جس میں وہ اپنی بہن کرشنا شیروف کے ہمراہ ہیں، یہ تصویر ٹائیگر کی بہن کرشنا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی۔

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ صف اول کے ہیروز میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں مگر لگتا ہے کہ بچپن میں وہ اکشے کمار کے پرستار تھے جس کا ثبوت انسٹاگرام پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر ہے۔

ورون دھون

ورون دھون نے بولی وڈ میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے ڈبیو کیا اور اب کافی مصروف ہوچکے ہیں، ان کی یہ تصویر سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔

شردھا کپور

شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بہت تیزی سے بولی وڈ میں اپنا نام بنارہی ہیں اور ان کی بیشتر فلمیں دیکھنے والوں کو پسند آئی ہیں، اس تصویر میں شردھا اپنی والدہ کے ہمراہ ہیں۔

ہرتیک روشن

بولی وڈ کے دو بڑے اسٹارز یعنی امیتابھ بچن اور ہرتیک روشن، ہرتیک بچپن سے ہی امیتابھ کے پرستار ہیں اور اس کا ثبوت ان کی یہ تصویر ہے۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا کو بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ بھی کہا جاتا ہے جو شاید ان کی ڈیبیو فلم دبنگ کی وجہ سے کہا جاتا ہے ، مگر ان کے والد شترو گن سنہا صحیح معنوں میں دبنگ شخصیت کے مالک تھے، جس کا اظہار سوناکشی کے بچپن کی اس یادگار تصویر سے بھی ہوتا ہے۔

پریانکا چوپڑا

ماضی میں مس ورلڈ رہنے والی پریانکا چوپڑا کے بچپن کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے، آپ کا کیا خیال ہے؟

دپیکا پڈوکون

اس وقت بولی وڈ کی سرفہرست اداکاراﺅں کا ذکر ہو تو دپیکا پڈوکون کا نام اس میں ضرور شامل ہوگا، بچپن کی اس تصویر میں وہ اپنے والد کے ہمراہ ہیں :-

Source: Dawn News

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *