وزیراعظم نواز شریف کراچی روانہ ہوگئے

اسلام آباد -وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی کےلیے روانہ ہوگے۔ وزیر اعظم کا طیارہ فیصل ایئر بیس پہنچے گا۔ جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم کراچی آمد کے بعد کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جہاں وہ پاک بحریہ کے لئے بنائے گئے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم بعد نماز جمعہ نیشنل بینک کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔  توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ایدھی ہوم بھی جائیں گے۔ جس کے باعث ضلعی انتظامیہ ہنگامی طور پر متحرک ہو گئی۔ اطراف کی سڑکوں کی مرمت اور صفائی کا کام شروع کر دیا اور علاقے سے کچرے کے ڈھیر بھی صاف کئے جارہے ہیں  :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *