ملک ریاض نے کینسر میں مبتلا بچی کے علاج کا اعلان کردیا

کراچی -ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا پندرہ سالہ نور بی بی کا علاج چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کرانے کا اعلان کر دیا۔ ملک ریاض نے پشاور کی معروف اداکارہ کے بیٹے کا علاج کرانے کی ذمہ داری بھی اٹھا لی ہے۔ کراچی کے علاقے گولیمار کی رہائشی پندرہ سالہ نور بی بی کے ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر نجی چینل پر نشر ہوئی، جس میں نور بی بی کے والد نے مخیر حضرات سے مدد کی درخواست کی تھی۔ جیسے ہی خبر نشر ہوئی تو بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کینسر کی مریضہ بچی کا علاج کرانے کا اعلان کیا۔  ملک ریاض نے پشاور کی معروف اداکارہ کے بیٹے کا علاج کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اداکارہ نوشابہ کا جوان بیٹا گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے۔ اداکارہ نے بیٹے کے علاج کی خاطر اپنا صدارتی ایوارڈ بیچنے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض ماضی میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کی مدد کی وجہ سے کئی لوگوں کو نئی زندگی مل چکی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *