فحش فلموں کی اداکارہ کا دھماکہ خیز اعلان

news

واشنگٹن ۔ امریکہ میں مقیم لبنانی پورن سٹار میا خلیفہ نے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرتے ہوئے کہا یہ پیشہ سب میرے لئے مناسب نہ تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق بچپن میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ لبنان سے امریکہ منتقل ہونے والی 23سالہ فحش اداکارہ نے کافی عرصہ پہلے جب حجاب اوڑھ کر اس گناہ کی دلدل میں قدم رکھا اور اپنی پہلی ریلیز کرائی تو دنیا بھر کے ’مخصوص‘اخبارات نے ان کے منفرد انداز کو شہہ سرخیوں میں جگہ دی۔ اگرچہ ان کے اس اقدام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تاہم اس کے باوجود فحش ویب سائٹس پر ان کے پہلے کلپس کو پندرہ لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔ میا سے متعلق ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میا نے گناہوں کی اس دلدل کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں خواتین کے حقوق کو دیگر مسائل کو چھوڑ کرایک لبنانی نژاد امریکی فحش اداکارہ کو زیادہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ایک وقت تھا جب مشرق وسطیٰ کے باسی دیگر ممالک سے کہیں زیادہ مغرب زدہ تھے اب اتنا ہی قدامت پرست ہو گئے ہیں۔یو ٹیوب پراس حوالے سے تین منٹ کے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں انہوں نے’ مخصوص‘انداز میں جھومتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ اداکیا۔ اس شعبہ سے علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کی۔ان کا کہناتھا کہ مجھے لگتا ہے جیسے یہ تمام عرصہ میں نے خود سے بغاوت کی ہوئی تھی،یہ کیریئر واقعی میرے لئے مناسب نہیں تھا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *