فواد خان سے متاثر رنبیر کپورخاص کردار کے لیے بےتاب

Ranbir Fawadممبئی -بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہم جنس پرستی کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ پہلے اگر ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوتی تو اسے قبول نہ کرتا لیکن فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں فواد خان نے ہم جنس پرست کا کردار ادا کر کے اس کردار کی راہیں ہموار کردی ہیں، رنبیر کپور نے عام حالات سے ہٹ کر کردار ادا کرنے پر ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ اور فواد خان کو سراہا۔

ویک اپ سڈ، راج نیتی، راکٹ سنگھ، راک اسٹار، برفی، یہ جوانی ہے دیوانی، بے شرم اور بمبے ویلوٹ سمیت پے درپے فلموں کے بعد طویل عرصے سے شوٹنگ سے دور رہنے کے حوالے سے بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجھے شراب نوشی کی عادت ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ ایک بہت ہی الگ دنیا ہے جہاں آپ کو خود اپنا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کب آپ کو کب کیا کام کرنا ہے، میں کام کے دوران شراب نوشی نہیں کرتا لیکن جب فارغ ہوتا ہوں تو بہت زیادہ پیتا ہوں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *