پرفیوم کی بوتل اصلی ہے یا نقلی، باآسانی پتہ چلائیں

Image result for ‫پرفیوم‬‎

پرفیوم لگانا جس قدر آسان عمل ہے بلکل اتنی ہی آسانی سے 9مختلف طریقوں کے ذریعے آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں ۔

بیشتر اوقات ہم پرفیوم خریدتے وقت دکاندار سے اس کی قیمت میں کمی کیلئے بحث کرتے ہیں او ر تھوڑی بہت ڈسکاﺅنٹ پر بے حد خوشی سے پرفیوم خرید لیتے ہیں مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کوئی بھی برینڈ اپنی ٹیگ کردہ قیمت میں ایک روپیہ بھی کمی نہیں کرتا ۔ دراصل یہاں سے ہی پرفیوم کے اصل یا نقل ہونے کا پتہ چل جاتا ہے مگر عموماُُ لوگ قیمت میں کمی کو پرفیوم کی کوالٹی سے تشبیہ نہیں دیتے ۔ یاد رکھیے اگر اپکو دکاندرا پرفیوم کی ٹیگ پرائس میں ذرا سا بھی ڈسکاﺅنٹ دیتا ہے تو سمجھ جائیں کہ پرفیوم کی کوالٹی میں ضرور کوئی گڑ بڑ ہے اور ایسی ڈیل سے بیوقوف بننے سے بہتر ہے کہ آپ پرفیوم خریدتے وقت مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ اپنے لیے اصلی پرفیوم خرید سکیں ۔

پرفیوم کا رنگ
یاد رکھیں کے اصلی پرفیوم کا رنگ مدہم ہو گا نہ کہ تیز اور بھڑکیلا جبکہ نقلی پرفیوم میں کئی قسم کے اجزاءشامل ہونگے جس کی وجہ سے پرفیوم کا رنگ تیز اور گہرا نظر آتا ہے۔

بوتل کا ٹیکسچر
نقلی پرفیوم والی بوتل کبھی بھی ہموار اور فنشنگ میں سموتھ نہیں ہو گی ، اس کی فنشنگ ناہموار ہو گی اور پرفیوم کی چمک مدہم دکھائی دے گی اور اس بوتل کے پیندہ کی شکل بھی عجیب ہو گی جبکہ اصلی پرفیوم کی بوتل ڈیزائن کے حوالے سے ہموار اور سموتھ ہوتی ہے جس کے نوز ل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہو گا ۔
سیریل نمبر میں یکسانیت
صارف پرفیوم خرید کر اس کا ڈبہ کھولنے سے پہلے بوتل اور ڈبے کے سیریل نمبر کا موازنہ نہیں کر سکتا مگر کسی بھی پرفیوم کو خریدنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کے اس کے ڈبے پر موجود سیریل نمبر بوتل پر موجود سیریل نمبر سے مماثلت رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر سیریل نمبر میں یکسانیت نہیں ہوگی تو فوراُُ سمجھ جائیں کہ پرفیوم جعلی ہے۔

ڈبے پر پلاسٹک ریپنگ
ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ بھی اس پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا اندازہ لگانے میں بڑی حد تک معاون ہو سکتی ہے ۔ ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپر نگ چیک کریں کیونکہ اگر ریپر کی فولڈنگ ناہموار یا 5ملی میٹر سے چوڑی ہیں تو آپکا پرفیوم نقلی اور جعلی ہے ۔

اندرونی پیکنگ
یاد رکھیں کے اصلی اور برانڈڈ پرفیوم کے ڈبے میں اندرونی پیپر صاف سفید رنگ کا ہوتا ہے نا کہ سرمئی رنگ کا جبکہ ڈبے میں ایک گتہ بھی موجود ہوتا ہے جو بوتل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رکھا گیا ہوتا ہے۔

بوتل کا ڈھکن

بوتل پر موجود لاگو متوازن اور بوتل یا ڈھکن کے مرکز میں چسپاں ہونا چاہئیے کیونکہ اگر یہ لاگو بوتل پر لگے ڈھکن کی سیدھ کے مرکز میں نہ ہوا تو پرفیوم کی کوالٹی کے بارے میں سوال پیدا ہوگا۔

خریدار ی سے پہلے پرفیوم کی ویب سائٹ چیک کرنا
عموماُُ لوگ اس بات کو ضروری نہیں سمجھتے کہ پرفیوم خریدنے سے پہلے اطمینان کیساتھ اس کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کر لیں جس سے ایک تو پرفیوم کی اصل قیمت کا پتہ چل جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے آپکو پرفیوم کے رنگ اورکمپنی کی پیکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی پتہ چل جا تا ہے جبکہ پرفیوم کے انگریڈینٹس سے بھی واقفیت ہو جاتی ہے۔ لہذٰا کسی بھی پرفیوم کی خریداری سے پہلے اس کی ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کر لیں۔

آن لائن خریداری
کسی بھی پروڈکٹ کی آن لائن خریداری میں آپکے ساتھ فراڈ اور دھوکہ ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اس طرح نہ تو آپ پرفیوم کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی خوشبو کا معائنہ کر سکتے ہیں تو کبھی بھی پرفیوم کی آن لائن خریداری نہ کریں بلکہ پرفیوم خریدنے کیلئے خود جائیں اور اچھی طرح چیک کر کے خریدیں۔

قیمت کا فرق
اصل پرفیوم برانڈ کبھی بھی اپنی قیمت میں ڈسکاﺅنٹ نہیں دیتے بلکہ یہ کام صرف جعلی پرفیوم بیچنے والی کمپنیاں ہی اپنے صارفین کیساتھ کرتی ہیں جس کا مقصد قیمت کم کر کے غلط اور جعلی چیز فروخت کرنا ہوتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *