ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فائدے، نئی ریسرچ

download-1

 گرمیوں کے موسم میں بھی نہاتے ہوئے اگر ٹھنڈا یخ پانی ہوتو انسان نہانے سے قبل بار بار سوچتا ہے۔ٹھنڈے پانی سے نہانا ایک اذیت سمجھا جاتا ہے اور جیل اور ملٹری وغیرہ میں سخت تربیت کے لئے اس طریقے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ماہرین کہنا ہے کہ اگر آپ ایک ہفتہ ٹھنڈے پانی سے نہائیں گے تو آپ کے جسم میں کئی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔اس بات کو ثابت کرنے کے لئے اس آدمی نے ایک ہفتے تک ٹھنڈے پانی نے نہانے کا فیصلہ کیا اور ایک ہفتے بعد کیا نتیجہ نکلا،آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔

توجہ میں انتہائی اضافہ
سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر آپ ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں تو آپ کی کسی بھی بات کو فوکس کرنے کی استطاعت بڑھ جائے گی۔ایک آدمی جو ہر صبح ٹھنڈے پانی سے نہاتاہے اس بات کو بڑے ذوق و شوق سے بیان کرتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کا سوچتا ہے تو ہربار اس کی پوری توجہ نہانے پر ہوتی ہے۔”ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہوئے میرے ذہن میں کوئی اور چیز نہیں ہوتی اور میں صرف یہی سوچتا ہوں کہ ٹھنڈے پانی کے نیچے ہوں۔“
تحریک کاپیداہونا
”جب میں دومنٹ تک ٹھنڈے یخ پانی کے نیچے ہوتا ہوں تو میرے ذہن میں صرف یہی کام ہوتا ہے اور جب میں نہا کر باہر نکلتا ہوں تو میرے ذہن میں تحریک پیدا ہوچکی ہوتی ہے اور میرا ذہن ہرکام کی طرف چلا جاتا ہے۔مجھے ہر کام کو ذوق و شوق سے کرنے کی تحریک پیداہوچکی ہوتی ہے۔“
قوت ارادی میں شدید اضافہ
اس آدمی کاکہناہے کہ ایک ہفتے کے کولڈ شاور کی وجہ سے اس کی قوت ارادی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔”جب آپ پانی کے اندر جانے کاسوچ رہے ہوتے ہیں تو باربار اس کی ٹھنڈک آپ کے ذہن میں آتی ہے لیکن آپ اپنی تمام قوت اکٹھی کرکے پانی کے نیچے پہنچ جاتے ہیں۔اس کی وجہ سے ہر کام کرنے کی میری قوت ارادی بہت زیادہ بڑھی:۔“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *