چینی صدر جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، حکام

jin pingچینی سفارتخانے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ جلد ہی چینی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے،چینی اور پاکستان حکام اس سلسلے میں مسلسل مشاورت کررہے ہیں ۔انہوں نے موجودہ سیاسی بحران کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں یقین ہےکہ پاکستانی عوام اپنی سیاسی معاملات کو حل کرنے میں باصلاحیت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست پاکستان کا ایک اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ چینی صدر کے دورہِ پاکستان کی حالیہ منسوخی سے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر کسی قسم کا کوئی اثر پرے گا۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ آخر کس طرح ایک دورہ پاکستان اور چین کے درمیان برسوں کے تعلقات میں اثر انداز ہوسکتا ہے۔؟انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے جانے والے منصوبوں پر ان کے روح کے مطابق عمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ان راستوں کی تلاش کررہا ہے کہ جس کے ذریعے ان منصوبوں کو تکمیل کی جانب لے جایا جائے جن پر چینی صدر نے اپنے حالیہ دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام کوشوں کا مقصدر اس دورے کی آڑ میں دونون ملکوں کے درمیان تعلقات کو متاثر کرنا ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے مثبت دورے کے لیے سفارتی حلقوں اور حکام نے حکمتِ عملی مرتب کرلی ہے اور منسوخی کے باوجود بھی یہ دورہ اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *