مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیاں، وزیراعظم نے ثبوت بانکی مون کے حوالے کردیے

نیو یارک - نیو یارک میں وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت بانکی مون کے حوالے کیے۔ نواز شریف کا ملاقات میں کہنا تھا پیلٹ گن کے ناجائز استعمال سے سینکڑوں خواتین اور بچے بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بانکی مون کے بیان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دنیا میں قیام امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *