مسافر کوچ دریائے نیلم میں گرگئی، 7 افراد ہلاک

Image result for ‫مسافر کوچ دریائے نیلم میں گر گئی‬‎

مظفرآباد -آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کیل سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس نوسیری کے مقام پر دریائے نیلم میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ پانچ لاشیں اورتین زخمیوں کو رات گئے نکال لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس میں تیس مسافر سوار تھے، ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا، بس پہلے پہاڑی سے ٹکرائی پھر قلابازیاں کھاتی دریا میں جاگری۔ ذرائع کے مطابق اب کسی اور شخص کے زندہ بچنے کے چانسز بہت کم ہیں :ـ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *