چار سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے، وزیراعظم

Nawaz Shareefوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت خوش آئند ہے ،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم آئندہ چار برس میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے ۔ اٹک میں تیل اور گیس کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں رضامندی ظاہر کی تھی ،لیکن عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ان کمپنیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے کروڑوں کی سرمایہ کاری نہ ہوسکی اور بے روزگاروں کو روزگار نہ مل سکا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیل کے ذخائر نہ ہونے کی وجہ سے اربوں ڈالرز کا تیل درآمد کرنا پڑتا ہے اور موجودہ دور میں گیس بھی درآمد کرنی پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرتے تو اہم منصوبوں پردستخط کیے جاتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نگران حکومت نے کروائے اور موجودہ حکومت نے کسی قسم کی دھاندلی نہیں کروائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا اور لانگ مارچ شروع کردیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں ورنہ سڑکیں صاف کرنا مشکل نہیں۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے مسئلے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *