مجھے فیس بک نے 100 بچوں کا باپ بنادیا

new

نیویارک ۔ فیس بک کے ذریعے لوگوں کے شادیاں کرنے کی خبریں تو آتی رہتی تھیں اب امریکہ کے ایک شخص نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ وہ فیس بک کے ذریعے 4سال میں 100بچوں کا باپ بن گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 37سالہ میٹ سٹون امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کا رہائشی ہے۔ اس نے بچے کی خواہش مند بے اولاد خواتین کو اپنا نطفہ عطیہ کرنے کے لئے فیس بک پر ایک پیج بنا رکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روزانہ اوسطاً 10خواتین یا شادی شدہ جوڑے اس سے رابطہ کر رہے ہیں اور گزشتہ 4سالوں میں وہ اپنا نطفہ عطیہ کرکے 100بچے پیدا کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹ سٹون کو سپرم عطیہ کرنے کا پہلا تجربہ آج سے دس سال قبل اس وقت ہوا جب وہ عارضی طور پر ایک سپرم بینک میں کام کر رہا تھا۔ چار سال قبل اس نے فیس بک پر اپنا پیج بنایاجہاں اس نے بے اولاد شادی شدہ جوڑوں اور خواتین کو سپرم کی پیشکش کی۔ وہ کسی کو بھی سپرم دینے سے قبل اس کا انٹرویو لیتا ہے اور تسلی کرتا ہے کہ اس کا بچہ ایک ایسے گھر میں پیدا ہو جہاں اسے خوش رکھا جائے۔ وہ لوگوں سے ان کا بیک گراﺅں، آمدنی و دیگر چیزیں پوچھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں ہفتے میں کم از کم 8خواتین کو نطفہ عطیہ کرتا ہے۔ اس وقت 20خواتین میرے بچوں کی ماں بننے کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔میں اپنے 70بچوں کو جانتاہوں جن کی پیدائش کے لیے میں نے نطفہ دیا تاہم بہت سے ایسے ہیں جنہیں میں بھول چکا ہوں۔ میرے بچوں کی کل تعداد 100سے زیادہ بنتی ہے:۔“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *