ایلینز کے وجود پر سائنس کی حیرت انگیز دریافت

Image result for ‫ایلینز‬‎

ہوشیار،خبردار، خلائی مخلوق کا وجود ممکن ہے، نئی دریافت اور تحقیق نے سائنس دانوں کو بھی چونکا دیا۔ بچپن سے فلموں میں دیکھا،کہانیوں میں پڑھا،خلائی مخلوق زمین سے باہر دیگر سیاروں میں بستی ہے اور ہم انسانوں سے بالکل مختلف ہے۔ اب تک تو یہ باتیں قصہ کہانیاں ہی لگتی تھیں لیکن حال ہی میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایلینز خلاء کے تاریک ترین حصوں میں موجود ہیں اور بظاہر ان کا گزارہ یورینیئم جیسے زہریلے تابکاری مواد پر ہے ۔ سائنسدانوں کو حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ایک گولڈ مائن سے 2اعشاریہ 8 کلومیٹر زیر سمندر گہرائی می Desulforudis audaxviator نامی جرثومہ ملا ہے جو یورینئیم پر زندہ تھا۔

اسی تحقیق کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سائنس کے شعبے کی معتبر ترین رائل سوسائٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ خلاء میں موجود پیچیدہ ترین کہکشاؤں اور تاریک سیاروں پر ایلینز کا گزر بسر بھی اسی طرح ممکن ہوتا ہوگا۔ یعنی خلاء کے وہ حصے جن کے بارے میں سائنسدان یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ انتہائی زہریلی گیسز اور مادوں کی موجودگی کے باعث وہاں زندگی کا امکان نہیں، حالیہ دریافت نے یہ تاثر غلط قرار دے دیا۔ اس لئے ایلینز پر مبنی و ہ ساری فلمیں جنہیں ہم آج تک صرف فرضی کہانیاں سمجھتے آئے تھے ، حقیقت بھی ہوسکتی ہیں :-

Existence Of Aliens Are Possible Studey Reveals

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *