فوجی بغاوت کا کوئی خدشہ نہیں، اہم ترین شخصیت کا بیان

Image result for ‫ایاز صادق‬‎

لاہور -قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے موجودہ صورتحال میں فوجی بغاوت کے امکان کو رد کردیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کے فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ’فوج نے جمہوریت کو مضبوط کیا اور جہاں تک میں جانتا ہوں فوجی بغاوت کا کوئی امکان نہیں‘۔  ایاز صادق نے کہا کہ وہ اتوار کو ترکی روانہ ہورہے ہیں جہاں 50 ملکوں کے پارلیمانی اسپیکرز کا اجلاس ہوگا اور وہ وہاں کشمیریوں پر ہندوستانی مظالم کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، میں اپنے ساتھ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی وڈیوز اور تصاویر لے جارہا ہوں تاکہ عالمی برادری کے سامنے انہیں پیش کرسکوں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے کے منصوبے کے حوالے سے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کو یہ سوچنا چاہیے کہ ان کے اس اقدام سے کس کو نقصان ہوگا۔ بلدیاتی حکومت کو اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو آئندہ ماہ تک اختیارات منتقل کردیے جائیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *