احتجاج سے پہلے عمران خان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟ سینئیراینکر پرسن کا حیرت انگیزانکشاف

Image result for ‫عمران خان‬‎

اسلام آباد -حکومت نے تحریک انصاف کا اسلام آباداحتجاج روکنے کے لئے کمر کس لی، وزیراعظم کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے، کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان کو گرفتارکیے جانے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیئر اینکر پرسن کامران خان کے مطابق حکومت دو نومبر سے شروع ہونے والے تحریک انصاف کے احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں اور حکومتی عمائدین سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کسی کو کسی بھی صورت ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ املاک کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ مردان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ اس خطاب کے تناظر میں دیکھیں تو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوگرفتارکئے جانے کا بھی امکان ہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *