اسلام آباد کا وہ چائے والا جس نے پاک وہند کے خوبصورت برج ہلا دیے

tea-seller

کراچی -سوشل میڈیاپرآئے روزایسی ویڈیوزیا تصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کے بارے میں جان کرسوشل میڈیاکے صارفین کوایک اچھی کہانی پڑھنے کومل جاتی ہے یاکوئی ایساواقعہ جس سے ان کوپڑھنے میں خوشی ہوتی ہے۔ آج کل پاکستان کے سوشل میڈیا پرایک چائے فروش کی تصویروائرل ہے اوراس تصویرکے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہورہے ہیں۔ چائے کے ہوٹل پر موجود اس نوجوان کی آنکھوں میں کچھ ایسا جادو ہے، کہ جو دیکھتا، دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ اگر لوگ کہتے ہیں کہ خوبصورت آنکھیں مار ڈالتی ہیں، تو صحیح ہی کہا ہے اور اس پر قیامت کہ آنکھیں رکھنے والا معصوم بھی نظر آئے تو کیا کہنے ہیں۔ بڑی بڑی روشن آنکھیں، دودھ جیسی رنگت اور گلابی ہونٹ گویا سوشل میڈیا پر اس سیدھے سادے نظر آنے والے چائے والے نے دھماکا کردیا۔ اسلام آباد کے پشاور موڑ پر سبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا گویا تصویر اتارنے والے کے دل میں گھر کرگیا۔صرف یہ ہی نہیں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام جہاں جہاں یہ تصویر زینت بنی دیکھنے والے خصوصاً لڑکیاں عش عش کر اٹھیں۔اس چائے فروش کوکسی نے اسے فواد خان تو کسی نے حمزہ علی عباسی سے زیادہ خوبصورت قرار دیا، کسی نے ہالی ووڈ فلموں کا ہیرو تو کسی نے ماڈلنگ کیلئے بہترین گردانا، گویا سوشل میڈیا پر آتے ہی چائے والے کو چائے کے آرڈر کی جگہ مشہور ہونے کے مفت مشورے ملنے لگے، تو کسی منچلے نے اسے قومی پیار قرار دے دیا۔ کسی نے یہ تک کہہ ڈالا کہ کچھ لوگ بناؤ سنگھار پر پیسے خرچ کرکے ماڈل بنتے ہیں، جب کہ کے پی کے میں ماڈل شکل کے لوگ پیدا ہوتے ہیں، جنہیں کسی بناؤ سنگھار کی ضرورت نہیں ہوتی۔کسی عاشق نے تو یہ بھی کہہ ڈالا کہ “زالماچائے پلا دے” ۔ایک نے تو حد کرکے اسے نئی مومنہ مستحسن ہی قرار دے دیا۔اسی طرح کے مزیدکمنٹس اس کی تصویرپرآئے جوایک آدمی جان کرحیران بھی رہ جائے اورکوئی ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ جائے ۔جبکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیاپریہ تصویرخوب شیئرہورہی ہے اوروہاں کے رہنے والے اپنے مزاج کے مطابق اس پرطرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *