ایک چمے نے گووندا اورشلپا شیٹھی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

govinda-shilpaرانچی -عدالت نے 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم’’چھوٹے سرکار‘‘ کے گانے ’’ایک چما تو مجھ کو ادھار دے دے ‘‘ کے مقدمے میں اداکار گووندا اور شلپا شیٹھی سمیت 6 افراد کوکل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی گزشتہ دنوں والد  کے انتقال کے باعث گہرے صدمے میں ہیں لیکن اب انہیں ایک اور مشکل نے آگھیرا ہے جس کے بعد انہیں 20 سالہ پرانے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چھوٹے سرکار‘‘ کے آئٹم سانگ’’ایک چما تو مجھ کو ادھار دے دے ،بدلے میں سارا بہار لے لے‘‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے لیکن گانے میں بہار سے متعلق غلط رنگ دینے اور فحاشی کا پرچار کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر عدالت نے 5 مئی 2001 میں  اداکار گووندا ، شلپا شیٹھی ، گلوکار ادت نارائن سمیت 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے  جس پر مقدمے میں شامل افراد نے رانچئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود  مقدمے میں شامل افرادعدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر اب عدالت نے ممبئی پولیس کو اداکار گووندا اور شلپا شیٹھی سمیت 6 افراد کو 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ مقدمے میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں اداکاروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔ واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں اداکار گووندا کوعدالت نے مداح کو تھپڑ رسید کرنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا تھا :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *