جھنگ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرطارق سعید اسلام آباد میں انتقال کر گئے

officer

جھنگ(حبیب الرحمن)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید آج الشفا ہسپتال اسلام آباد میں دوران علاج انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوی اور پانچ بچے شامل ہیں۔ان کی نماز جنازہ کل صبح نو بجے ان کے آبائی گاؤں چک گوانسانوالا میں ادا کی جائے گی-ڈاکٹر طارق سعید بہت ہی محنتی,دیانتدار  فرض شناس اور فرشتہ صفت انسان تھے. وہ اپنی پوری ریسکیو ٹیم سمیت جھنگ میں کسی بھی ناگہانی آفات وحادثات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے اور دوسروں کے دکھ تکلیف کو اپنا دکھ درد سمجھتے تھے .یاد رہے کہ چند روز قبل وہ ریسکیو 1122 کے ضلعی دفترکی جانب پیدل آتے ہوئے الیوسف سی این جی کے قریب تیز رفتار رکشہ کی ٹکر لگنے سے شدید خمی ہو گئے تھے۔اس حادثے میں انہیں سر اور بازوؤں پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا اور حالت زیادہ خراب ہونے پر الشفا منتقل کیاگیا تھا۔جہاں پر وہ زیرعلاج تھے.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *