پرویز رشید نے اپنے استعفےٰ کی وجہ بتا دی

pervaiz-rasheed

 لاہور: سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے وزارت سے علیحدگی کے بعد دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے۔ وزارت قیادت کی امانت تھی، نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا۔ میرے لیے قابل عزت جمہوریت، قیادت اور جماعت سے وابستگی تھی اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ثابت قدمی پر کبھی حرف نہیں آ سکتا۔ مسلم لیگی کارکن کی حیثیت سے اپنا سرگرم کردار ادا کروں گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ مجھے وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا؟ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کروں گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *