پانامہ لیکس : وزیراعظم نے عدالت میں کیا جواب جمع کرایا !

nawaz5

اسلام آباد ۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے ٹی او آر کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھی تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم اور مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں نوازشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لندن میں کسی فلیٹ کے مالک نہیں نہ ہی انہوں کے کوئی آف شور کمپنی بنائی ہے، وہ ٹیکس بھی قانون کے مطابق ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ 2103ءمیں اپنے تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں ، ان کے علاوہ تمام جائیدادیں ان کے بچوں کے نام ہیں اور ان کا کوئی بھی بچہ ان کے زیر کفالت نہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *