سموگ نے مشکلات بڑھادیں، اب حکومت کیا کرنے جارہی ہے!

Image result for ‫اسموگ‬‎

لاہور-سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیوں پر غور کے بعد پنجاب حکومت نے صورتحال میں بہتری کے لئے ایک اور آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھوئیں اور گردوغبار سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال برقرار رہی تو فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کارخانوں اور بھٹیوں کو بند کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کے مطابق جو صورتحال یکم اور دو نومبر کو تھی اس کی نسبت اب لاہور میں صورتحال قدرے بہتر ہے۔تاہم سموگ کا دائرہ لاہور اور گردونواح تک محدود نہیں اور یہ سفر کرتے ہوئےدیگر علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ دھوئیں اور گردوغبار کی لہر کا مرکز سرحد پار بھارت ہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *