پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سمیت سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Image result for ‫سندھ اسمبلی‬‎

کراچی -ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ۔ ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ مختلف سموں سے دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا، خط میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا، مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے اور شہلا رضا کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔ خط پر عمران لاشاری اور فخر عباس لاشاری کے نمبر بھی درج ہیں۔

Image result for ‫شہلا رضا‬‎

جھنگ سے تعلق رکھنے والے عمران لاشاری کا کہنا ہے کہ ان کا نوشہرو فیروز میں زمین کا تنازعہ چل رہا ہے، قابضین 25 ایکڑ اراضی کے لئے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سے شہلا رضا کا کہنا ہے کہ جن نمبرزسے فون کالز آئیں وہ نمبرز متعلقہ اداروں کو دے دئیے ہیں۔ لندن کی سم سے بھی دھمکی آمیز فون آیا، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ خط کے متن سے لگتا ہے کہ جس کا فون نمبر ڈالا گیا اس سے دشمنی نکالی گئی ہے۔ لگتا ہے آپس کے جھگڑے میں مجھے دھمکی دی گئی ہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *