عمران خان اور طاہرالقادری میں اختلافات

35

اسلام آباد ۔عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف میں لفظی جنگ چھڑگئی۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے طاہرالقادری کا تحریک انصاف پر پانامہ میچ فکس کرنے کا الزام مسترد کردیا۔ نعیم الحق نے کہا کہ طاہرالقادی بتائیں تحریک انصاف کا کس سے رابطہ ہے، نواز شریف کے احتساب کیلئے پی ٹی آئی متحرک ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حکومت سے بیک ڈور رابطہ تھا اور نہ ہے،پانامہ لیکس پر ہماری کوششوں کی وجہ سے وزیر اعظم کی تلاشی شروع ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ طاہر القادری نے کہا تھا کہ اب پاناما لیکس کی موت ہو گئی ہے ،تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر میچ فکس کردیا ہے: ۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *