ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما کی پرویز مشرف سے ملاقات کا انکشاف

Pakistani Politics Reach Dubai

دبئی ایک بار پھر کراچی کی سیاست کا محور بن گیا ہے، سیاسی شخصیات دبئی کے پھیرے لگارہی ہیں ،کراچی کی سیاست میں کیا بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟ ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کے بعد خالد مقبول صدیقی کی دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے تردید کی گئی ہے، فاروق ستار کل ہی دبئی سے لوٹے ہیں، جبکہ دبئی میں موجود پی ایس پی رہنماؤں کے بھی پرویز مشرف سے رابطے ہیں، سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

ادھر سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے ہیں، جن کی اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور گورنرسندھ کی تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،زرداری کے دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی یہ خبر بھی اہم ہے کہ کراچی کے کئی اور سیاستدان دبئی میں ہیں۔ دبئی میں قیام پذیر سابق صدر پرویز مشرف بھی کراچی کی اہم سیاسی جماعت کی دھڑے بندی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اورایک سیاسی ڈیل کا اشارہ پرویز مشرف کے ساتھی احمد رضا قصوری بھی دے چکے ہیں۔ سب پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار پرویز دبئی جاکر پرویزمشرف سے ملے، مگر ملاقات کی تردید کرتے رہے، تصویر سامنے آئی تو یوں بات بنائی کہ ملاقات غیرسیاسی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بھی گزشتہ روز دبئی سے لوٹےہیں مگر انہوں نے بھی پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید ہی کی ہے۔ فاروق ستار کی دبئی سے واپسی کے اگلے ہی روزایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی دبئی پہنچے ہیں اور خبریں یہی آرہی ہیں کہ انہوں نے بھی پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ملاقات کی تردید کر رہی ہے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات ہوئی ہے اور اس میں کراچی کی بدلتی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ پی ایس پی کے رہنماؤں کی بھی سابق صدر پرویز مشرف سے رابطوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جبکہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت گورنر عشرت العباد نے بھی سبکدوشی کے بعد دبئی ہی کی راہ لی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *