درگاہ دھماکہ "را" نے سی پیک سبوتاژ کرنے کے لیے کیا

Image result for research and analysis wing logo

کراچی -درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ اس  دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی "این ڈی ایس" اور بھارتی خفیہ ایجنسی " را" ملوث ہے جبکہ بھارتی ایجنسی چاہتی تھی کہ سی پیک کے افتتاح سے پہلے بلوچستان میں بدامنی پیدا کی جائے جس کیلئے دھماکہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا  ہے کہ سی پیک کے افتتاح کے موقع پر بھارت بلوچستان میں بد امنی چاہتا تھا جس کیلئے تجارتی جہاز کی گوادر  پورٹ سے روانگی سے چند گھنٹے پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گرد بھیجے جانے کی  5نومبر کو اطلاع آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ این ڈی ایس کے  کچھ دہشتگرد قلعہ شاہ عبداللہ کے راستے سے بلوچستان میں داخل ہوچکے ہیں جو سی پیک کے افتتاح سے پہلے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کل (اتوار کو ) گوادر پورٹ سے چین کا پہلا تجارتی جہاز روانہ ہوگا جس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی ۔ افتتاحٰی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *