بختاور بھٹو کا چوہدری نثار کے خلاف شرمناک بیان جاری

Bakhtawar B-Zardari

کراچی -بختاور بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سر کے بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے بختاور کو ٹویٹ کیا اور کہا وفاقی وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو پر تنقیدکرتے ہوئے بہت زور لگایا ہے۔ بلاول بھٹو ہی وہ شخص ہیں جن میں حکومت کی بنیادیں ہلانے کی طاقت ہے۔ مداح کی ٹویٹ کے جواب میں بختاور نے چوہدری نثار علی خان کو سر کے بالوں اور دماغ سے عاری شخص قرار دیتےہوئے کہا کہ مداح ان کے سر پر بال اور اندر دماغ دیکھنا چاہتے ہیں۔ مداح دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان میں طالبان کےخلاف بات کرنے کی جرات بھی ہے؟۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو کو غیر سنجیدہ بچہ قرار دیا تھا :-

bakhtawar

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *