وہ ایوارڈ یافتہ تصاویر جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیں گی

کیمرے سے بے خبر آپس میں کھیلتے زیبروں کی تصویر بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

ہرسال ہونے والے مزاحیہ وائلڈ لائف تصاویر کے مقابلے میں اس سال دنیا کی 13 مختلف تصاویر نے مزاحیہ تصاویر کا ایوارڈ جیتا ہے، تصاویر کے مقابلے میں دنیا بھر سے 2200 فوٹو گرافرز نے حصہ لیا۔ مقابلہ منعقد کرانے والی کامیڈی وائلڈ لائف فوٹو ویب سائٹ کے مطابق اس سال ارجنٹائن، سویڈن، امریکا، ہنگری، آسٹریلیا، روس، چین اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے 2200 فوٹو گرافرز نے اپنی تصاویر بھیجیں، جن میں سے سب سے بہترین تصاویر کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ دیے گئے جب کہ 13 مختلف تصاویر کو بہترین مزاحیہ وائلڈ لائف تصاویر کا ایوارڈ دیا گیا۔اینجلابوہلکے کی تصویر—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

سب سے بہترین مزاحیہ وائلڈ لائف تصویر کا ایوارڈ فوٹو گرافر اینجلا بوہلکے کی تصویر نے زمینی کیٹیگری میں حاصل کیا، جس میں لومڑی کا سر برفباری میں دھنسا ہوا ہے۔کینیا ایئرویز نامی تصویر نے بھی ایوارڈ حاصل کیا—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

نکولس ڈی والکس کی کینیا ایئرویز نامی تصویر نے فضائی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا، تصویر میں ماہی خور پرندے کو چھلانگ لگاتی مچھلی کو کھانے کے لیے اڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔پانی کے اندر بیٹھے مینڈک کی تصویر بھی ایوارڈ لے اڑی—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

جم کی تصویر نے پانی کے اندر کیٹیگری میں بہترین تصویر کا ایوارڈ حاصل کیا، تصویر میں پیلے مینڈک کو پانی کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔کیمرے سے بے خبر آپس میں کھیلتے زیبروں کی تصویر بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

لندن کے جوان فوٹو گرافر تھومس بلیونٹ کی تصویر نے جونیئر کیٹیگری میں بہترین تصویر کا ایوارڈ حاصل کیا، تصویر میں تین زیبرے نظر آر رپے ہیں۔بیچاری بھینس کے اوپر گندگی کرتے پرندے کی تصویر بھی ایوارڈ کی مستحق ٹھہری—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

ٹام اسٹیبلس کی جانب سے کینیا کے پارک میں لے گئی اس تصویر نے انتہائی تعریف کے لائق کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا، تصویر میں بھینس کے سر پر بیٹھا پرندہ گندگی کر رہا ہے۔مچھلی کا شکار بننے والے بھالو کی تصویر بھی لوگوں کو پسند آئی—فوٹو: بشکریہ comedywildlifephoto.com

روب کروئنرٹ کی جانب سے الاسکا کے پارک میں لی گئی اس تصویر نے بھی انتہائی تعریف کے لائق کیٹیگیری میں ایوارڈ حاصل کیا، تصویر میں مچھلی اڑ کر بھالو کے گردن سے ٹکرا رہی ہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *