حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

ogdclسپریم کورٹ سےحکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت مل گئی۔
اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے حصص کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر اعلی عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ حصص کی فروخت ان کمپنیوں کو کی جائے جو سب سے زیادہ بولیاں لگائے جبکہ اس حوالے سے حصص خریدنے میں دلچسپی رکھنے والی متعلقہ کمپنیز کو عدالتی احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *