سندھ لوکل گورنمنٹ بل: حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل

SINDh assembly سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 متفقہ طور پرمنظور کرلیا گیا ہے۔اس بل کے تحت حلقہ بندیوں کے اختیارات الیکشن کمیشن کو دے دیے گئے ہیں جو اس سے قبل حکومت سندھ کے پاس تھے ۔
پیر کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وزیر برائے پارلیمانی امور سکندر میندرو نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا۔مذکورہ بل میں 9 ترامیم کی تجاویز دی گئی تھیں، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اسمبلی کے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *