زمبابوے کو ہرا کر سری لنکا نے ٹرائینگولر ٹرافی جیت لی

بولاوایو -ٹائٹل جیتنے کی زمبابوین امیدیں ناقص بیٹنگ کی بھینٹ چڑھ گئیں، سری لنکا نے فائنل میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹ سے پچھاڑ کر ٹرائنگولر سیریز جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق 161 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو شروع میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب برین ویٹوری نے ٹاپ 3 بیٹسمینوں کو  42 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، اننگز کی پہلی ہی گیند پر دھنن جایا ڈی سلوا ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انھیں کھاتہ تک کھولنے کا موقع نہیں ملا، نروش ڈک ویلا  16 رنز بناکر بولڈ ہوئے جبکہ کوشل پریرا 14 رنز بناکر ویٹوری کی گیند پر والیر کا کیچ بن گئے۔ اس موقع پر کوشل مینڈس اور اپل تھارنگا نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پھر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا، دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 75 رنز کی شراکت ہوئی، گریم کریمر نے مینڈس کو ولیمز کی مدد سے قابو کیا، انھوں نے 57 رنز بنائے، اب اوپل تھارنگا نے گونارتنے کے ساتھ مل کر ٹیم کو 37.3 اوورز میں فتح سے ہمکنار کردیا، وہ 57 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویٹوری نے 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس سے پہلے زمبابوے کی پوری ٹیم 36.3 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوئی، زیادہ تر کھلاڑیوں نے ناقص شاٹ سلیکشن کی وجہ سے اپنی وکٹیں گنوائیں، مساکانڈا نے 36 اور سین ولیمز نے 35 رنز بنائے، پاکستانی نژاد سکندر رضا صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ گونارتنے اور وینڈرسے نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سچیتھ پاتھیرانا نے دو پلیئرز کو آؤٹ کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *