ایشوریا رائے کی خود کشی

Image result for aishwarya rai

بھارت: ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی ہے- ویب سائٹ کے مطابق ایشوریا نے نیند کی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن بروقت طبی امداد سے ان کی جان بچا لی گئی ہے-ذرائع کے مطابق اس خبر کو میڈیا میں جانے سے روکنے کے لیے بچن فیملی کی طرف سے بھرپور کوشش کی گئی حتیٰ کہ ڈاکٹروں کو بھی گھر پر ہی بلایا گیا اور ان سے یہ خبر ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی گئی- ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ایک ڈاکٹر نے ویب سائٹ کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں بچن فیملی کی طرف سے کہا گیا کہ ایشوریا نے غلطی سے خواب آور گولیوں کی زیادہ مقدار کھا لی ہے تاہم جب انہوں نے ایشوریا کی رپورٹس پڑھیں تو پتا چلا کہ وہ اس سے پہلے کبھی نیند کی گولیاں نہیں کھاتی رہیں- ڈاکٹر کے مطابق ایشوریا کا معدہ صاف کرکے انہیں بمشکل ہوش میں لایا گیا تاہم نیم ہوش میں آنے پر وہ اپنی ساس جیا بچن کے خلاف پھٹ پڑیں اور روتے ہوئے کہا کہ مجھے مر جانے دیں ، اس زندگی سے مرجانا ہی بہتر ہے- بچن فیملی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *