جمالیات

نیٹ فلکس پر 2019 کے معروف پروگرامز کون سے تھے؟

Share

برطانیہ کی شاہی زندگیوں پر مبنی ڈرامہ دی کراؤن 2019 نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔

برطانیہ میں سٹریمنگ کے معروف پلیٹ فارم کے ٹاپ ٹین لسٹ میں مارٹن سکورسیسی کے فلم دی آئرش مین، سٹرینجر تھنگز 3 اور آفٹر لائف شامل ہیں۔

2007 میں پرتگال میں چھٹیوں کے دوران لاپتہ ہونے والی برطانوی پچی پر بنائی گئی دستاویزی فلم The Disappearance of Madeleine McCann سرفہرست رہی۔

گولڈن گلوبز کے لیے نامزد ہونے کے باوجود دی کراؤن کی تیسری سیریز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہو سکی ہے۔

2019 میں برطانیہ میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ معروف ٹائٹلز:

1.The Disappearance of Madeleine McCann

2.6 Underground

3.Murder Mystery

4.The Witcher

5.The Irishman

6.After Life

7.Stranger Things 3

8.Our Planet

9.Sex Education

10.Conversations with a Killer: The Ted Bundy Tapes: Limited Series

فہرست کو کیسے مرتب کیا گیا ہے؟

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فہرست کو اس بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں نیٹ فلکس کے صارفین جنھوں نے ان فلموں یا سیریز کو ان کے ریلیز ہونے کے 28 دنوں کے اندر کم از کم دو منٹ تک دیکھا ہو۔ نیٹ فلکس عموماً حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کرتا ہے۔

لیکن جولائی میں نیٹ فلکس نے سٹرینجر تھنگز کی تیسری سیریز کے اعداد و شمار جاری کیے تھے جب دنیا بھر میں اس شو کے ریلیز ہونے کے پہلے چار ہفتوں میں اسے 40 ملین گھروں میں دیکھا گیا تھا جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔

2019 میں برطانیہ میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی معروف سیریز:

1.The Witcher

2.After Life

3.Stranger Things 3

4.Sex Education

5.The Umbrella Academy

6.You

7.Unbelievable

8.Top Boy

9.Black Mirror

10.Dirty John