بدقسمت شہزادی سیتا وائٹ اور عمران خان کی کہانی....... قسط نمبر 5

 بشکریہ وینیٹی فیئر میگزین نیویارکsita white

پھیپھڑوں کو خون فراہم کرنے والی نالیوں کا بند ہونا ممکنہ طور پر ایک بمشکل شناخت کئے جا سکنے والے سارکوماکا نتیجہ تھا۔ سارکوما ایک ایسا کینسر ہوتا ہے جو جسم کی ملائم بافتوں میں نشوونما پاتا ہے۔ حیرت انگیز حد تک، شاید، سیتا کی کہانی کو دیکھیں تو بظاہر نشہ آور ادویات کے اثرات کہیں نظر نہیں آتے۔
بہرحال، سیتا اور وکٹوریہ وائٹ او گارا، یوگا کی کلاسز میں اکٹھی تھیں جو بہت سے لوگوں کو کوئی بہت اہم بات لگی۔یہی وجہ ہے کہ اس بات کو قانونی دستاویزات میں بھی ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ اور سیتا کے دوست بھی یہ کہتے ہیں کہ۔۔۔ سیتا اپنی سوتیلی ماں وکٹوریہ کو ناپسند کرتی تھی۔
وکٹوریہ نے خود سے چالیس سال بڑے لارڈ وائٹ سے شادی کی جواس کے بعد صرف تین برس تک زندہ رہا اور 1995ء میں 72سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔ ایک شخص کا وکٹوریہ کے متعلق کہنا ہے کہ’’ وہ دیکھنے میں اپنے وقت کی ٹاپ ماڈل سٹیفین سیمور جیسی نہیں بلکہ اس سے بھی پانچ گنا زیادہ دلکش اور حسین معلوم ہوتی ہے۔‘‘ سیتا محسوس کرتی تھی کہ وکٹوریہ نے اس کا، اس کی بہن کیرولینا کا اور ان کے سوتیلے بھائی لوکاس کا باپ کی جائیداد میں موجود ایک بڑا حصہ چھین لیاتھا۔سیتا کے اندازے کے مطابق، یہ چھن جانے والا حصہ تقریباً 400ملین ڈ الر کی زمین پر مشتمل ہے۔ لوکاس کے ترجمان کے مطابق، سیتا کے ان دونوں الزامات اوراندازے کو احتیاط اور تصدیق طلب سمجھناچاہئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *