فیس بک صارفین کے لئے خوشخبری ! بہت ہی اہم نیا فیچر متعارف

55

واشنگٹن : فیس بک حکام نے جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ نیا رپورٹنگ فیچر خبروں میں غلط معلومات کے پھیلاو کو روکنے کے لیے متعارف کیا گیا ہے۔ کمپنی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو آواز دینے کے حق میں ہیں اور ہم سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں اس لیے ہم اس مسئلے پر بہت احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔

80790_17583_020

سماجی رابطے کی سائٹ نے کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے موجود آپشنز میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کا عنوان ہے یہ ایک جعلی خبر ہے۔یہ آپشز ہم اب تک کسی سپیم یا پریشان کن پوسٹ کے لیے استمعال کرتے ہیں۔ اس میں ایک نیا اضافہ متنازع کہانی کا بھی ہے۔ اس سے یہ پوسٹ حقیقت معلوم کرنے والے اداروں کی طرف منتقل ہو جائے گی۔ حقیقت معلوم کرنے والوں کو بھی چند اصولوں سے متفق ہونا ہوگا۔اب تک مختلف تنظیموں اور ممالک سمیت 43 نے اسے تسلیم کیا ہے۔

facebook

فیس بک کا کہنا ہے کہ حقائق معلوم کیے جانے کے بعد جو کہانیاں جعلی ثابت ہوں گی ان کے ساتھ اس کی وضاحت کا لنک ہوگا اور یہ لوگوں کی نیوز فیڈ میں نیچے دکھائی دیں گی۔متنازع کہانیوں کو آگے شیئر کرنے سے پہلے صارفین کو اس سے متعلق تنبیہہ جاری کی جائے گی کہ یہ غلط بھی ہو سکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مزید ممکنہ فیچرز کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *