آئی سی سی نے 2018 کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی!

Image result for ‫کرکٹ ورلڈ کپ‬‎

اسلام آباد -پاکستان کو ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 2018ءکی میزبانی مل گئی تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ کے آخری ہفتے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے حکام نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کو ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 2018ءکی میزبانی مل گئی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ 30 جنوری2017ءکو نئی دہلی میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آنا چاہتی جس کی وجہ سے پاکستان ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 2018ءنیوٹرل وینیو سعودی عرب، ابوظہبی اور عجمان میں انعقاد پر غور کر رہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *