چینی صدر کی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد

new

اسلام آباد ۔ چینی صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نوازشریف کو سالگرہ کے موقع پر خط لکھ کر مبارک باد پیش کی ہے اور کامیابی کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کیلئے دعا بھی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہم چین اور پاکستان تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو آگے لے جانے اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔چینی صدر کا کہناتھا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری سیاسی دوستی کو ٹھوس ترقی اور منافع میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جو کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اصلی فوائد لائے گی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *