سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے موبائل فون ایپ تیار

اس ایپ میں ایک گیم ہے جس کے دوران کھیلنے والے کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سگریٹیں توڑنی ہوتی ہیں۔ (فوٹو: فائل)

لندن -برطانوی ماہرین نے گیم کی شکل میں ایک ایسی اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی ہے جس کا مقصد سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ’’سگ بریک فری‘‘ (CigBreak Free) نامی اس سادہ سی ایپ میں ایک گیم ہے جس کے دوران کھیلنے والے کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سگریٹ توڑنی ہوتی ہیں۔ ہر لیول مکمل کرنے پر کھیلنے والے کو کچھ پوائنٹ ملتے ہیں لیکن گیم کے آگے بڑھنے پر سگریٹ توڑنے کا عمل پیچیدہ اور مشکل ہوتا جاتا ہے جبکہ اسی کے ساتھ ہر ایک سگریٹ توڑنے پر ملنے والے پوائنٹس بھی زیادہ ہوتے رہتے ہیں۔

ہر لیول کی کامیاب تکمیل پر ایک سرٹیکفیٹ بھی نمودار ہوتا ہے جس میں کھیلنے والے کو مبارکباد دی جاتی ہے کہ اس نے اپنے پھیپھڑوں کی گنجائش میں اضافہ کر لیا ہے جبکہ کھانے کی کوئی صحت بخش چیز بھی اسمارٹ فون کی اسکرین پر بطور انعام ظاہر ہوجاتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *