ایڈیشنل سیشن جج کے حامیوں کا صحافی پر حملہ!

پولیس نے غنڈہ گردی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد -طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے غنڈوں نے نجی چینل کے صحافی پر حمہ کر کے ان سے موبائل فون چھین لیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد جب ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان کی اہلیہ ماہین طفر اپنے بھائی کے ساتھ عدالت سے ہاہر نکلیں تو میڈیا نمائندوں نے ان سے سوال پوچھنے کی کوشش کی جس پر ماہین کے بھائی وقاص ظفر غصے میں آ گئے اور نجی چینل کے رپورٹر عمر جاوید سے موبائل فون چھین لیا اور پھر موبائل ایڈیشنل سیشن جج کے بھائی کے حوالے کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کے حامیوں کی جانب سے بدتمیزی پر صحافیوں کی جانب سے کہا گیا کہ کسی بھی ایونٹ کو کور کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے لہذا آپ موبائل واپس کردیں لیکن موبائل واپس نہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ڈیوٹی میں موجود پولیس افسر کو جب معاملے سے آگاہ کیا گیا تو پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر محسن نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جب تشدد کا نشانہ بننے والی بچی طیبہ کو ایف ایٹ کچہری میں اس کے والد کے حوالے کرنے کے لئے لایا گیا تو اس روز بھی وکلاء اور ایڈیشنل سیشن جج کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی تھی :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *