آئی خیبر پختونخوا کا پولیس کے وحشیانہ سلوک کا نوٹس!

پشاور-آئی جی خیبرخیبر پختونخواناصر درانی نے کرک پولیس کی جانب سے ملزم کو کتا،گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔آئی جی پولیس نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 3 ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کرنے اور تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کرک پولیس کی جانب سے ملز م کو سخت سردی میں برہنہ کرکے صحن میں ہتھکڑیاں لگا کررکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کیساتھ وحشیانہ سلوک کرنے کے ساتھ ملزم کو کتا ،گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کیا جاتا رہا ہے۔ ملزم قتل اورمختلف وارداتوں میں ملوث ہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *