سیلفی کے لئے موت کو گلے لگانے والوں میں پاکستان کا دوسرا نمبر !

images

سکھر: کہا جا رہا ہے کہ ایک شہری دریائے سندھ کے اوپر واقع پل پر سیلفی لیتے ہوئے دریا میں گر کر جاں بحق ہو چکا ہے۔ یہ شخص سکھر کے علاقے روہڑی کے لینس ڈاون پل پر اپنی بیوی کے ساتھ سیلفی بنا رہا تھا۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق  آصف جمیل جس کا تعلق نیو یارڈ روہڑی سے ہے اپنی بیوی کے ساتھ سیلفی لینے لگا تو اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ دریا برد ہو گیا۔ جب علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ریسکو ٹیم اور پولیس نے فوری طور پر موقع واردات پہنچ کر تلاش شروع کی لیکن بہت زیادہ دھند اور سردی کی وجہ سے تیراک مردہ کی لاش ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ سمارٹ فون کے آنے کے بعد سیلفی لیتے جان گنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسی اموات کے لحاظ سے پاکستان گزشتہ سال  دوسرے نمبر پر موجود تھا۔  گزشتہ اتوار کو انڈیا کے علاقے تامل ناڈو میں ایک طالب علم ٹرین کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے جان گنوا بیٹھا تھا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار پولیس کی ٹکر سے 21 سالہ انجینرنگ کے طالب علم کی موت واقع ہو گئی تھی۔ یہ واقع بھی رات کے وقت پیش آیا جب طالب علم نیو ائیر پارٹی سے واپس آ رہا تھا۔ پچھلے سال بھی ایک بھارتی ٹین ایجر ایسے ہی ٹرین کے سامنے سیلفی کے چکر میں موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ جیسے ہی وہ چنائی کے ریلوے ٹریک پر تصویر لینے لگا تیز رفتار ٹرین نے اس کو وہیں پر کچ کر رکھ دیا۔ پچھلے سال کے آغاز میں پولیس نے ایک ساوتھ کورین کی لاش ایک واٹر فال سے نکالی جو کئی دن قبل امیزان جنگل کے واٹرفال میں اپنی فوٹو لیتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔ ایک 51 سالہ جرمن شہری 200 میٹر سے چھلانگ لگاتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش میں پیرو کے علاقے مچھو پیچھو کے پہاڑی علاقے میں اپنی جان گنوا چکا ہے:۔

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *