گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے !

کراچی ۔ ترجمان گورنر ہاﺅس نے کہاہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ پاکستان کے چیف جسٹس رہے اور ان کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات رہیں اس لیے انہیں گورنر سندھ تعینات کیا گیالیکن عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم کچھ طبیعت سنبھلنے پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیاتھا لیکن آج دوپہر ان کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی جس کے باعث نہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے: ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *