گورنر سندھ کی وہ باتیں جو آپ کے علم میں نہیں!

Image result for ‫گورنر سندھ‬‎

کراچی -جسٹس ریٹائرڈ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی 1937کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے۔ سعید الزماں صدیقی نے 1954میں جامعہ ڈھاکہ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی اور 1980میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ سعید الزماں صدیقی نے 1990میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالا جبکہ وہ یکم جولائی 1999کو چیف جسٹس آف پاکستان بنے اور جنوری 2000تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ ان کی خدمات کے باعث حکومت نے انہیں گورنر سندھ تعینات کیا لیکن تعیناتی کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے اور آج دوپہر بھی انہیں سینے میں شدید تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال لایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی دو ماہ تک گورنر سندھ رہے :-

loading...

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *