راکھی ساونت نے اپنی زندگی کے ساتھی کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا !

15

ممبئی:بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کرنے کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہورراکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بارپھررئیلیٹی شو”راکھی کا سویمور” کا حصہ بنیں گی جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کوایک بارپھرتلاش کریں گی۔ راکھی ساونت نے کہا کہ وہ اپنے آپ کواکیلی خوش قسمت سمجھتی ہیں جب وہ یوگا سکھانے والے بابا رام دیو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اداکارسلمان خان اورمزید بڑی بڑی شخصیات کوساتھی کے بغیر اکیلا زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *