کینیڈا کی مسجد میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق!

مسجد پر  حملے کے شبہ میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: بشکریہ سی بی سی

اوٹاوا -کیوبیک سٹی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

صدر مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشا کے وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے کہ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد پر حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *