حکومت کا اوبر اور کریم بند کرنےکا فیصلہ !

372

کراچی ۔ سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی، رکشہ سروس کو بند کرنے کی تیاری کر لی ۔ ایپلیکیشن کریم اور اوبر کو بند کرنے کیلئے پی ٹی اے سے سفارش کر دی ۔ سیکرٹری ٹرانسپوٹ سندھ طحہ فاروقی کی جانب سے پی ٹی اے کو ایپلیکیشن بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے ۔

کہا گیا ہے کہ اوبر اور کریم نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ۔ ان اداروں نے فٹنس ، کمرشل لائنس اور روٹ پرمٹ حاصل نہیں کیا ۔ بتایا گیا کہ کمپنی چھ ماہ سے سندھ حکومت کے خط کا جواب نہیں دے رہی ۔ واضح رہے کہ آن لائن سروسز کراچی میں زور پکڑتی جا رہی ہیں ۔ شہر میں ٹرانسپورٹ کے ناقص نظام سے تنگ شہری یہ سروسز حاصل کر رہے ہیں :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *