افغانستان سے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش پاک فوج کے ہاتھوں ناکام!

راولپنڈی -افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی سے دہشتگرد وں کو واپس افغانستان بھاگنے پر مجبور کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے امن کے دشمنوں کی فائرنگ کا مؤثر انداز میں جواب دیا اور پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاکستانی فورسز سے ٹاکرے کے بعد بزدل دہشتگرد دم دبا کر واپس افغانستان میں بھاگ گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *