ویلنٹائن ڈے کے متعلق کچھ دلچسپ باتیں !

x

ویلنٹائن ڈے کے بارے دس دلچسپ حقائق. ویلنٹائن ڈے جو کہ سینٹ ویلنٹائن کی دعوت کے طور پر دنیا بھر میں 14 فروری کو منایا جاتا ہے. ویلنٹائن ڈے کے پیچھے بہت سی کہانیاں ہیں، کہا جاتا ہے کہ روم کے سینٹ ویلنٹائن کو روم کے شہنشاہ کلائیڈیس II نے اپنے فوجیوں کے شادیاں کروانے پر قتل کر دیا تھا. بارشاہ کےحکم کے مطابق فوجیوں کی شادیاں ممنوع تھیں، اور سینٹ ویلنٹآئن نے سب کچھ بادشاہ کی اجازت کے بغیر کیا تھا جس پر اسے قید کر دیا گیا. قید کے دوران اس نے اپنی محبوبہ جیلر کی بیٹی کو محبت بھرا خط لکھا تھا. اس کے موت سے پہلے لڑکی نے اس کو مخاطب کر کے آخری خط لکھا اور "تمہاری ویلنٹائن" گایا. اس دن سےان کی یاد میں دنیا بھر میں سینٹ ویلنٹآئن ڈے منایا جاتا ہے. اور بھی بہت سی کہانیاں اس کے لیے مشہور ہیں. ان میں دس کے متعلق ہم آپ کو بتاتے ہیں. 1- سب سے زیادہ منایا جانےوالا دن ویلنٹآئن ڈے دنیا میں سب سے زیادہ منایا جانےوالا دن ہے جہاں پر پیار کرنے والے اپنے پیار کی گہرائی کا اظہا ر تحآئف، دلکش کارڈز، پھولوں، چاکلیٹس اور اس طرح کی مختلف چیزوں سے کرتے ہیں. کچھ ملکوں میں اسے سرکاری دن کے طور منایا جاتا ہے لیکن بہت سے ملکوں میں اسے 14 فروری کو دوسرے سب سے بڑے دن کی طرح منایا جاتا ہے. اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ نیا سال ابھی شروع ہوا ہوتا ہے اور لوگ نئے سال کی خوشیوں میں مصروف ہوتے ہیں. 2- تین سینٹ ویلنٹا ئن اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو آٹھ ویلنٹائن کے بارے پتہ چلتا ہے جن میں سے تین بہت مشہور ہیں اور ان کے اعزاز میں خاص دعوتیں کی جاتی ہیں. بنیادی طور پر ترنی اور روم کے ویلنٹائن کو خاص اہمیت حاصل ہے. بہت سی افواہیں ہیں کہ یہ تینوں ایک ہی ہیں لیکن کچھ کا کہنا ہے کہ یہ تین ہی ہیں. ایک پادری دوسرا بشپ اور تیسرا شہید کیے جانے کی وجہ سے مشہور ہے. کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ کس کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے کیونکہ پادری اور بشپ کی موت ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے. 3- اصلی ویلنٹائن جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ تین ویلنٹائن مشہور ہیں لیکن کون صحیح ہے معلوم نہیں ہے. لیکن کچھ داستانوں کے مطابق کہا جاتا ہے کہ وہ ویلنٹائن نے قید کے دوران جیلر کی بیٹی اپنی محبوبہ کو خود پہلا خط لکھا تھا اور آخری خط میں اس نے اپنی محبوبہ کو "تمہارا ویلنٹائن" مخاطب کر کے خط لکھا اور عزت پائٰ اور اس کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا ہے.

4- رومانوی پیار کا دن تاریخ بتاتی ہے جیفری چاسر کے حکومت میں ویلنٹائن ڈے رومانوی پیار کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ وہ وقت تھا جب شاہی عشق عروج پر ہوتا تھا. پندھرویں صدی کے آخر میں یہ ایک رواج بن چکا تھا اور پیار کرنے والے تحآئف اور پھولوں سے اظہار کرتے تھے. ویلنٹائن کارڈ اور مٹھائیاں بھی بھیجی جاتی تھیں.

5- پہلا ویلنٹائن اس جگہ یہ سوال ابھرتا کہ دنیا میں ویلنٹآئن ڈے منانے والا پہلا انسان کون تھا. یہ واقعی ایل دلچسپ سوال ہے جس کا جواب موجود ہے. ایسٹر ہالینڈ جو کہ مائونٹ ہولیوک کالج کی طالبہ تھی وہ پہلی انسان تھی جس نے امریکا میں ویلنٹآئن ڈے منایا. اس نے ربن، رنگین تصویریں اور تسموں سے ویلنٹائن ڈے کو رنگین اور رومانوی بنا دیا. اس طرح سے وہ تاریخ میں ویلنٹائن منانے والوں کی ماں ہے.

6- ویلینٹائن کی علامت اگر ہم ویلینٹائن کی علامت کی بات کرتے ہیں تو سب سے زیادہ استعمال ہونے والی علامتیں فاختائیں اور دل کی آؤٹ لائن ہیں. آج کل کے دور میں پروں والے کیوپڈ کو علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 19ویں صدی سے اب تک ہاتھ سے لکھے ہوئے ویلینٹائن کے گریٹنگ کارڈز بڑے پیمانے پر دنیا میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ لیکن سب سے پسندیدہ اور عام علامت والے ریڈ ہارٹ والے ویلینٹائن کارڈ ہیں۔ لوگ ان کو خون کے سرخ رنگ کی وجہ سے پسند کرتے تھے. یہ وہ وقت تھا جب لوگوں نے خیال کیا کہ دل خون کو چلاتا ہے اور انسانی جسم کا اہم عضو ہے اس نے اس وقت پیار محسوس کیا جب کچھ بھی نہ تھا. مصری بھی اپنے مرے ہوئے لوگوں کے جسموں کو ممی بناتے ہوئے جسم سے دل کے علاوہ سارے اعضا نکال لیتے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ آخرت کے سفر کے لئے اسی کی ضرورت ہے.

7- سچا پیار جا بندھن جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا کہ سچا پیار کا رشتہ یا وہ رشتہ جو نا ختم ہونے والے پیار کو قائم رکھتا ہے وہ یہ ہی ویلنٹائن تھا جو 17ویں صدی میں انگلینڈ اور امریکہ میں منایا جاتا تھا۔ دنیا کے اس حصے کے لوگ ناٹ کی صورت میں ویلنٹائن بناتے تھے اور وہ کسی بھی طرف سے پڑھنے کے قابل تھے اور یہ طریقہ آج بھی رائج ہے۔

8- فلائنگ رابن ویلنٹائن کے بارے میں سب سے دلچسپ اور حیرت انگیز حقیقت یہ تھی کہ پرانے وقتوں میں اگر عورت اس دن رابن پرندے کو دیکھتی تو اس کی شادی ملاح سے ہوتی اور اگر وہ چڑیا کو دیکھتی تو اس کی شادی کسی غریب سے ہوتی اور اس کی زندگی ہنسی خوشی گذرتی. اگر اسے گولڈ فنچ نظر آتا تو اس کی شادی ایک امیر آدمی سے ہوتی.

9- مبارکباد کے کارڈ 16ویں صدی کے دوران کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ویلنٹائن کے کارڈ بنانے شروع کر دیئے. شروع کے دنوں میں کارڈز کو ہاتھوں سے رنگ کیا جاتا تھا جو کہ فیکٹری کے ملازم کرتے تھے لیکن اس کے بعد غالباً بیسویں صدی میں ان ملازموں کی جگہ مشینیں آگئیں اور بڑے پیمانے پر مبارکباد کارڈ بننا شروع ہو گئے. آجکل فینسی اور سٹائلش قسم کے ویلنٹائن کارڈ مارکیٹ میں موجود ہیں۔

10- ویلنٹائن کے تحائف ویلنٹائن ڈے کے تحائف کافی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس طریقے سے جوڑے ایک دوسرے سے اپنے پیار اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں کارڈز بنائے جاتے ہیں لیکن ان سب میں سے پھولوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے. دنیا بھر میں تقریباً نوے لاکھ لوگ اپنے پالتو جانوروں کے لیے تحائف خرید کر پیار کا اظہار کرتے ہیں. ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گریٹنگ کارڈز ٹیچرز کو ملتے ہیں اس سلسلے میں امریکی ویلنٹائن ڈے پر تقریباً ایک ارب گریٹنگ کارڈ ز بھیجتے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ 6 سے 10 سال کی عمر کے تقریباً 650 ملین بچے ویلنٹائن ڈے کے کارڈ ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں زیادہ تر لوگ یہ دلکش کارڈ ویلنٹائن ڈے کے پانچ دنوں کے آس پاس اپنے پیاروں سے اظہار کے لئے خریدتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *